فتح کو قریب دیکھ کر مصباح الحق کا مرجھایا چہرہ کھل اٹھا

کراچی: چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ میچ  جیت کر سیریز اپنے نام کرنے سے خوشی ہوگی، اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم اپنے برے وقت سے گزر گئی۔

سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے فتح کے قریب پہنچنے سے دباؤ کا شکار ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ  بیٹنگ لائن نے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ بولنگ بھی  بہتر ہوتی چلی جائے گی، مجموعی کارکردگی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، فاسٹ بولنگ پر طویل المدتی کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نسیم شاہ سے بہت توقعات ہیں، یاسر شاہ جلد  فارم میں آسکتے ہیں، وہ ایک اچھے اسپنر اورمیچ ونر ہیں، یاسر شاہ پہلے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں کھیلی جہاں اسپنرز کے لیے کنڈیشنز مشکل تھیں، اچھی کارکردگی سے ان کا اعتماد  بحال ہوجائے گا، نئے اسپنرز کو بھی موقع دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں ہوم کراؤڈ کے سامنے پلیئرز کا اعتماد بڑھتا اور وہ اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

مصباح الحق نے 4 روزہ کرکٹ کو تقویت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے تجربہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہت اہمیت ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں جتنا تجربہ ملے گا اتنی اچھی کارکردگی دیکھانے کا موقع ملے گا۔

The post فتح کو قریب دیکھ کر مصباح الحق کا مرجھایا چہرہ کھل اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sSZhsI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...