گیس پریشر میں کمی، شہری سراپا احتجاج

کراچی:  شہر کے کئی علاقوں میں گیس  پریشر میں کمی سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ،لانڈھی ، لانڈھی ،لیاری ،گذری،اسکیم 33 سمیت کئی علاقوں میں گیس  پریشر میں کمی سے مکین شدید پریشان ہوگئے ،معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ،گیس کی عدم فراہمی پر مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

مشتعل علاقہ مکینوں جس میں خواتین بھی شامل تھیں انھوں نے لانڈھی 6 نمبر کے علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پرگیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا،احتجاج کے باعث متاثرہ علاقے میں ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں اور آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں انھیں اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہا ہے جبکہ گیس کی بندش کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس کے باعث انھیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتنی بھی گیس نہیں آرہی کہ کم از کم کام پر جانے والوں کو چائے بنا کر دیدی جائے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر ناشتہ کیے ہی گھروں سے چلے جاتے ہیں۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ٹائر اور دیگر اشیا کو بھی نذر آتش کیا گیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

The post گیس پریشر میں کمی، شہری سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EUrUs9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...