کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پرشارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے آگ بجھائی۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پربھی قابو پالیا گیا ہے۔
The post کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/353z8Vo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box