الیکشن کمیشن کے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات لگا دیے۔

پنجاب حکومت نے کئی اضلاع میں حدبندیوں کی جگہ حلقہ بندیاں کردیں، پنجاب کی بلدیاتی حد بندیوں پر اعتراضات پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو حد بندیوں کو درست کرنے کیلیے15دن کا وقت دے گا، حدبندیاں درست ہونے کے فوری بعد بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات لگا دیے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کئی اضلاع میں حدبندیوں کی جگہ حلقہ بندیاں کردیں۔

اجلاس میں کہا گیا پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارت میں مداخلت کی، حدبندیوں پر اعتراضات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس آج بھی ہو گا۔

The post الیکشن کمیشن کے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZjWuVr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...