لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حد نگاہ 50 میٹر تک کم ہوجانے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی اہم مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ جب کہ دھند میں کمی تک کئی ایئرپورٹس سے اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
لودھراں، رکن پور، رحیم یارخان، بہاولنگر، وہاڑی اور دیگر کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
The post لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zfvzds
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box