اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن اور پوسٹل ڈویژن کو کامرس ڈویژن اور وزارت مواصلات میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے 19 انتظامی ڈھانچوں کو ضم کرنے،9 کے دیگر وزارتوں اور ڈویژنوں میں تبادلوں اور 5 وزارتوں کے 5 انتظامی ڈھانچوں کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا عملی اطلاق متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کی مشاورت سے ہوگا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدیداروں کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور ڈویژنوں کی تنظیم نو کیلئے اطلاقی کمیٹی تشکیل دی جسے تنظیم نو کی حکمت عملی اور ٹاسک فورس کی مشاورت سے عملی منصوبہ تیار کرے گی،کمیٹی کو یہ کام چھ ماہ میں انجام دے گی اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیٹی نے اپنی پہلی ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی،کمیٹی اس رپورٹ میں انتظامی محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق سفارشات بھی دے گی ،وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جن سفارشات پر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کا مکمل اتفاق پایا جائے انہیں نافذ کر دیا جائے گا۔
The post وفاقی حکومت کا متعدد وزارتوں اورڈویژنوں کی تنظیم نو کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37jpCik
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box