چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے

 راولپنڈی: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے جبکہ نئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کل ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔

نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ یکم جنوری کو گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کے ساتھ جسٹس شاہد مبین بھی31دسمبر کو رٹائر ہوں گے، ان دونوں کی رٹائرمنٹ سے لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 17ہوجائے گی جبکہ منظور شدہ سیٹوں کی تعداد60ہے۔

The post چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35EBbjK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...