کراچی: نیپئر کے علاقے میں درندہ صفت ملزم نے ساڑھے 3 سال کی بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
نیپئر تھانے کے علاقے جونا مارکیٹ کے قریب درندہ صفت ملزم نے ساڑھے 3 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کے اہلخانہ بچی کولے کرتھانے پہنچ گئے نیپئرپولیس نے بچی کی ساتھ مبینہ زیادتی کامقدمہ الزام نمبر19/231 بجرم دفعہ 376 کے تحت بچی کی والدہ سکینہ کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ بچی کے اہلخانہ کو میڈیکل لیٹردے کرسول اسپتال روانہ کیا گیاجہاں لیڈی ایم ایل اوکی عدم موجودگی کی وجہ سے متاثرہ بچی کا میڈیکل نہیں ہو سکا جس پربچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
رات 3 بجے تک لیڈی ایم ایل اوموجود نہ ہونے سے متاثرہ بچی کے اہلخانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ بچی کے رشتے داروں نے بتایا کہ متاثرہ بچی بدھ کی دوپہر اپنی والدہ سے کلفی کھانے کیلیے پیسے لے کر گھر سے نکلی تھی اوردکان سے کلفی لینے کے بعد گھرجا رہی تھی تو راستے میں ایک رکشا سوار شخص نے اسے اپنے رکشے میں بیٹھا لیا اور جونا مارکیٹ کے قریب واقع بیت الخلا میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا اورفرارہوگیا۔
جمعرات کی دوپہر جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نے متاثرہ بچی کا معائنہ کیا، رابطہ کرنے پرپولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے میڈیکل میں بچی کوزیادتی کانشانہ بنانے کی صدیق ہوگئی ہے، انھوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے آصف نامی شخص پر شک کا اظہارکیا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
The post درندہ صفت ملزم کی ساڑھے 3 سال کی بچی سے زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EDXFpm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box