کراچی میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران، شہری شدید مشکلات کا شکار

 کراچی: شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کرپارہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات  ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

The post کراچی میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران، شہری شدید مشکلات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35DWv95

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...