وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے پرنظرثانی درخواست کے خلاف سماعت کی۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ عمران خان نے اپنی تقریرسے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، توہین عدالت کا الزام وزیراعظم کی تقریرکے متن سے واضح ہے، عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اورمذاق اُڑایا، عمران خان کو توہین عدالت قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اورعدالت کے درمیان ہوتی ہے، جوکوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کوکیوں گھسیٹا جائے؟ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ، ہمیں عوام کا احترام ہے، ہم کسی فردِ واحد کو نہیں، اسے منتخب کرنے والے عوام کو دیکھتے ہیں۔  یہ عدالت ہمیشہ منتخب عوامی نمائندوں سے متعلق حکم جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہے۔

عدالت نے وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریرپرتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے نظرثانی درخواست خارج کردی۔

The post وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q3sQQb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...