جسٹس کھوسہ کا مشرف کیس نمٹانے میں کلیدی کردار

 اسلام آباد:  سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعیدکھوسہ نے سابق فوجی حکمران جنرل (ر)پرویزمشرف کیخلاف غداری مقدمہ نمٹانے میں کلیدی کرداراداکیا۔

سینئر وکلا کاماننا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جسٹس کھوسہ کانام یادرکھا جائے گا۔سیاسی وعدالتی حکام کیخلاف فیصلے دینے والے جسٹس کھوسہ جو20دسمبرکورٹائرہورہے ہیں ،انھیں جرات مند جج کی حیثیت سے یادرکھا جائے گا۔ وہ این آراوکیس میں سات رکنی بینچ کاحصہ تھے جس نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو2010نااہل کیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق آرمی چیفس کی توسیع اورمشرف غداری مقدمے میں فیصلوں کے بعدعدلیہ طاقتورادارہ بن کرابھری ہوئی ہے۔ غداری کا مقدمہ ن لیگ کے اقتدارمیں آنے کے بعدنومبر2013ء میں شروع کیا گیاتھا تاہم متعددوجوہات کے باعث زیرالتوا رہا۔

ایک سینئراہلکارنے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ یہ مقدمہ متعدد بارمردہ ہوا تاہم یہ جسٹس کھوسہ تھے،جنھوں نے اسے زندہ رکھا۔

The post جسٹس کھوسہ کا مشرف کیس نمٹانے میں کلیدی کردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rO5tSI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...