8 چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر

فیصل آباد: ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز نے چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

چین کی 8 یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان سے ڈاکٹر بننے کیلیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے 300سے زائد طلبا اس سے متاثر ہوئے ہیں،ان طلبا نے اب تک لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کر دیے ہیں۔

حالیہ سال بھی 45 طلبا کو میڈیکل کی تعلیم کیلیے چین بھجوایا گیا، جن یونیورسٹیوں اور کالجز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں بیجنگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، جیانگ کالج آف ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن،  ہلیونگیانگ یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، لیانگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شنگھائی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن، شانزی کالج آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ودیگر شامل ہیں۔

The post 8 چینی میڈیکل یونیورسٹیاں بلیک لسٹ، 300 پاکستانی طلبا متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M6ispM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...