عدالتی فیصلے پر افسوس ہوا، وکلا کے مشورے سے رد عمل دونگا، پرویز مشرف

 دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا وہ اپنے وکلا سے صلاح، مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِعمل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر چند دن قبل دبئی میں اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں ان کی طبیعت اب بھی ناساز ہے۔

علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ملک مبشر نے کہا فیصلہ سنانے کیلیے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔ مشرف دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار تھے، عدالت نے بیان اور جرح کئے بغیر فیصلہ سنایا ہے۔ وکلا سے مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے اور فیصلہ چیلنج کیا جائیگا۔

The post عدالتی فیصلے پر افسوس ہوا، وکلا کے مشورے سے رد عمل دونگا، پرویز مشرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S3IhdR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...