مہنگائی 12.7 فیصد بڑھ گئی، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

 لاہور /  اسلام آباد:  مسلم لیگ ن نے موجودہ حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن کی معاشی کانفرنس میں ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ چوری کر کے عمران خان حکومت قائم ہوئی، عمران خان حکومت ملک کی تاریخ کا بدترین دور ثابت ہوئی ، قومی سلامتی ، معاشی پالیسی کے میدان میں بدانتظامی سے تباہی مچا دی گئی، موجودہ حکومت نے انسانی ترقی اور آئینی حقوق کا بیڑہ غرق کردیا، عمران حکومت کے سولہ ماہ میں غریبوں کو 12.7 فیصد مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیاگیا۔

وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے منعقدہ ریسکیو اکانومی سیمینار میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب ودیگر بھی موجو د تھے۔

احسن اقبال نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے، بیروزگاری وبائی مرض کی طرح پھیل چکی ہے ، عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، موجودہ حکومت کی نالائقی سے لائن آف کنٹرول اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوف پیدا ہوا، سولہ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بدترین تنزلی دیکھی گئی ، بجلی ، زرعی اجزاء ، کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ دی ، صوبوں کے وسائل روک کر ملک بھر میں انسانی ترقی کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ، عمران خان حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا،۔

The post مہنگائی 12.7 فیصد بڑھ گئی، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ts4dox

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...