تیزی سے بدلتا عالمی منظر نامہ، سفارتی محاذ پر چوکنا رہنے کی ضرورت

 اسلام آباد: مستقبل کے سیاسی منظر نامے کے تناظر میں داخلی و خارجی سطح پر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

خارجی سطح پر مستقبل میں کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے اوراس میں بھی دورائے نہیں کہ مستقبل کے حوالے سے جو بھی ہونے جا رہا ہے پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ اس میں پاکستان کا کردار کلیدی ہوگا اور جو ہوگا اس کے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت اور سیاست پر بھی گہرے اثرات ہونگے کیونکہ ایک جانب افغانستان سے امریکی انخلاء ہونے جا رہا ہے۔

دوسری جانب چین کے ایران کے ساتھ سی پیک کے تحت کھربوں ڈالر کے معاہدے ، روس کے عالمی پاور کوریڈور میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ ، اسی طرح ترکی، ملائشیا، سعودی عرب اور  یو اے ای سمیت دوسرے ممالک کے حوالے سے معاملات میں تیزی آگئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہونے  والی تمام تر سرگرمیوں کا مرکز جنوبی ایشیاء ہے جس میں جیو سٹریٹجک پوزیشن کے باعث عالمی طاقتوں کیلئے پاکستان کے بغیر فیصلہ سازی ممکن نہیں ہے۔

یہی صورتحال افغانستان سے امریکی انخلاء کے معاملے پر ہے، ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکی پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے  افغانستان کے معاملے میں بھی امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجی دستوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا اور پاکستان بھی اس پیش رفت کی باریکی سے نگرانی کر رہا ہے کیونکہ اس فیصلے سے جن ملکوں پر سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔

ان میں پاکستان شامل ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو امن عمل سے جوڑنا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت فراہم کر کے اہم کردار ادا کیا ہے اور امریکی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس صورت میں اصولی فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس میں ’افغانستان میں موجود سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ساتھ فوجی انخلا ذمہ داری سے کیا جائے گا۔

اس میں بے احتیاطی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جس کیلئے امریکہ کو افغان رہنماؤں کو باور کرانا گا کہ ملک میں سیاسی حل کیسے ممکن ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو سکا تو امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اس حوالے سے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے بھی حال ہی میںافغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعال ہو جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے ملکوں اور خاص طور پر پاکستان کے لیے شدید تشویش کی بات ہے اور ان تنظیموں کا افغانستان میں دوبارہ فعال ہو جانے کا امکان، وسطی ایشیائی ریاستوں اور ایران کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔

امریکہ کے مشرق وسطی میں اعلی ترین فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد امریکہ کی فوج کے لیے افغانستان میں القاعدہ جیسے دہشت گردی کے خطروں پر نظر رکھنا اور ان کا تدارک کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔ جنرل میکنزی نے کہا کہ خطے کے تمام ملکوں کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں استحکام ہو اور شدت پسند گروہوں القاعدہ اور نام نہاد دولت اسلامیہ کو جگہ نہ دی جائے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی اب برف پگھلنے لگی ہے جس کا اب دونوں طرف سے اعتراف بھی ہونا شروع ہو گیا ہے لیکن اس میں سفارتی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان نے تو ہمیشہ بھارت کے ساتھ امن اور مذاکرات سے معاملات کے حل کی  راہ اختیار کی ہے مگر بھارت ہمیشہ مکاری سے کام لیتا رہا ہے۔

لہذا ابھی بھی پاکستانی حکام کو بھارت کے ساتھ مذاکرات میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ بعض تجزیہ کار بھارت کے ساتھ مذاکرات کو امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے ہی تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ بھارت کی پاکستان سے تعلقات میں اچانک دلچسپی کی وجہ بھی کہیں امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان میں اثر و رسوخ کا بڑھانا اور پاکستان کے ذریعے بلاتعطل تجارتی روٹ حاصل کرنا تو نہیں؟ اور پھر اس کے بدلے پاکستان کو کیا ملنے کی یقین دہانی ہے؟

سوال یہ بھی ہے کہ انڈیا سے بات کرنا ضروری تو ہے تاہم یہ طے کرنا ہو گا کہ بات چیت کا آغاز کہاں سے ہو گا کیونکہ خطے کی بدلتی صورتحال میں فیصلے نہ تو تنہائی میں لیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی بند کمروں میں پالیسیاں بنائی جا سکتی ہیں۔

موجودہ فوجی قیادت کی نیت اور خلوص دونوں کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا لیکن انڈیا پر کس حد تک اعتماد کیا جا سکتا ہے اس پر بات ضرور ہونی چاہیے۔ ادھر چین نے ایران کے ساتھ کھربوں ڈالر کے معاہدے کئے ہیں اور بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اس معاملے میں چین بھی خاموش مگر موثر کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ خطے میں امن چین کے بہترین مفاد میں ہے اور سی پیک روٹ بھرپور طریقے سے فعالؒ ہونے سے پر امن تجارت کو فروغ ملے گا جو چین کوتجارت میں عالمی طاقت بننے کی راہ ہموار کرے گا اور پھر روس ،ترکی اور ملائشیاء بھی بدلتے عالمی حالات میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔

اس بدلتے عالمی سیاسی منظر نامے کے پاکستان کی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے اور سیاسی منظرنامہ بدلتے دیر نہیں لگتی ہے، ابھی ملکی سیاست میں بھی تیزی آئی ہے تمام سیاسی جماعتیں ارتقائی عمل سے دوچار ہیں اور توڑ پھوڑ جاری ہے  حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن کے بڑٖے اتحاد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے بعد سے حکومت دفاعی پوزیشن سے باہر آگئی تھی لیکن اسکے بعد پی ٹی آئی  کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے اور پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کی قیادت میں ایک بڑا دھڑا کھل کر سامنے آگیا ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی  سیاست کے پرانے اور منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں ، پیر کو ملتان میں وزیراعظم کی موجودگی میں شاہ محمود قریشی نے دھواں دار تقریر میں مخالف دھڑے کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کیا ہے کہ آدھا تیتر اور بٹیر نہیں چلے گا، شاہ محمود قریشی جب یہ آگ اگل رہے تھے اس وقت عمران خان کے چہرے پر سجی ذومعنی مسکراہٹ بھی معنی خیز تھی، اب جبکہ جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہونے جا رہی ہے لیکن اطلاعات ہیںکہ خود جہانگیر ترین اس وفد میں شامل نہیں ہونگے اور ان سطور کی اشاعت تک ممکن ہے کہ اس ملاقات کی تفصیلات بھی منظر عام پر آجائیں گی۔ ادھر جسٹس فائز عیسی کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ایک اور دھچکا ہے، تجزیہ کار اس فیصلے کو عدالتی تاریخ کا ایک بڑا بریک تھرو سمجھتے ہیں اور ا نکا خیال ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کو مدنظر رکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک میں عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں وگرنہ اس کیس میں جتنے اسٹیک ہولڈر شامل تھے یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں ہوتا۔ چونکہ اس کیس میں ایف بی آر کی تحقیق بھی شامل کی گئی تھیں اور اس فیصلے کے مطابق وہ سب انکوائری رپورٹس خارج کر دی گئی ہیں اور اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر سے پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم  سے نکلنے والی جماعتوں کو پھر سے پی ڈی ایم مین شامل ہونے کیلئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی دعوت دے رہے ہیں لیکن اب یہ بیل منڈھ چڑھتی دکھائی نہیں دے رہی ہے کیونکہ شریف خاندان کے تمام اسیر لوگ اب باہر آچکے ہیں اور ن لیگ کے بیانیہ میں بھی نرمی نہیں تو کم ازکم سائلنٹ موڈ پر ضرور لگ گیا ہے اور مریم نواز کے حالیہ انٹرویو سے تو معلوم ہو رہا ہے کہ اب اپوزیشن کا ایک ہونا مشکل ہے کیونکہ حکومت کو گھر بھجوانے کے جس ایک پوائنٹ پر پی ڈی ایم قائم ہوئی تھی ن لیگ اب حکومت کو گھر بھجوانے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ۔

The post تیزی سے بدلتا عالمی منظر نامہ، سفارتی محاذ پر چوکنا رہنے کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vumTin

کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا؛ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

 کوئٹہ: رمضان المبارک میں ٹریفک جام کے مسئلے نے شدت اختیار کرلی ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے روزہ دار اذیت میں مبتلا ہوگئے جب کہ منٹوں کا سفر گاڑیوں میں گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں باچاخان چوک، شارع اقبال مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ، پرنس روڈ، عالمو چوک، گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، میکانگی روڈ اور سفیر چوک پر صبح اور شام کو افطاری سے قبل گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور شہری بروقت گھروں کو نہیں پہنچ سکتے اور کئی لوگ روزہ راستے میں بھی انتظار کرلیتے ہیں جب کہ دوسری طرف فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی دونوں جانب لوگوں نے ٹھیلے لگالیتے ہیں ایسے میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیاہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس وانتظامیہ اس کا نوٹس لے اور فوری طور پر اس مسئلے کے لئے خصوصی طورپر پرائیویٹ اسپتالوں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔

The post کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا؛ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aLaTkr

پنجاب حکومت کا ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی انسداد کورونا ویکیسین کی خریداری کا اصولی فیصلہ کرلیا، لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا سے ںمٹنے کیلئے قائم خصوصی کابینہ کمیٹی نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلئے شفاف انداز سے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز اور دیگر ضروری سروسز کے سوا تمام سرگرمیاں شام 6 بجے تک بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔

The post پنجاب حکومت کا ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xmaTky

تمام امتحانات 15 جون، اے اوراے لیول کے امتحانات 6 ماہ کیلیے ملتوی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اے اور او لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی کردیے ہیں۔ 

این سی او سی کے ہنگامی اجلاس میں بہ ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اوردیگر صوبائی وزرا نے کورونا کی صورت حال اور کیمبرج امتحانات سمیت ملک بھر میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات پر تبادلہ خیال کیا۔  وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمبرج  کے امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی میں کورونا کے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں، مشکل وقت میں کوئی بھی فیصلہ آسان نہیں ہوتا، کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ملک بھر کے امتحانی بورڈزکے امتحانات بھی 15 جون کے بعد ہی ہوں گے جب کہ مئی کے آخر میں شروع ہونے والے نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات کو مزید ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ ملتوی شدہ اےاوراولیول کےامتحانات اکتوبرمیں ہونگے، تاہم مئی کےتیسرےہفتےمیں حالات کادوبارہ جائزہ لیں گے۔ بیرون ملک کی جامعات میں داخلہ لینےوالوں کے لیے کیمبرج اے ٹو کےامتحانات چلتےرہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج اے ٹو کے ایسے بچے جو ستمبر سے آگے امتحان نہیں دے سکتے، تو ان کی سہولت کے لیے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ان کو جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان کا سال ضائع نہ ہو، جہاں بھی امتحان ہوں گے وہاں 50 سے زائد بچے نہیں ہوں گے اور امتحانی مراکز کے باہر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات کیے جائیں گے تاکہ مجمع اکٹھا نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نے اسکول گریڈز پر کیمبرج امتحانات میں بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے بغیر کسی صورت بچوں کو پاس نہیں کیا جائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اے اور او لیول کے 85 ہزار بچوں کو مختلف دنوں میں امتحانات دینے تھے، اس میں سے اب یہ تعداد 21 ہزار رہ جائے گی۔

The post تمام امتحانات 15 جون، اے اوراے لیول کے امتحانات 6 ماہ کیلیے ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QDP2V8

نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، مریم نواز      

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی اور کو نہیں خود کو این آر او دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاوید لطیف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف غدار ہے تو پورا پاکستان غدار ہے، جاوید لطیف بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ہم سب ہیں، میں نےکہا تھا کہ یہ نالائق حکومت ہے، ہم تو برداشت کرلیں گےلیکن عوام 5 سال یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا، یہاں اگر دھاندلی ہوئی تو مودی کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہوگی، ڈسکہ میں ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، کشمیر پر اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، کشمیر کا آپ خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس جعلی حکومت نے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق کر دیا ہے، تمام ممالک نے امتحانات ملتوی کیے، عمران خان اور شفقت محمود کیا اپنے بچوں کو ایسے امتحانات میں بٹھا سکتے ہیں، حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوئی بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، ایک بھی بچے کو کرونا ہوا تو ان کے والدین عمران خان پر پرچہ کرائیں، ہم ان کو پوری طرح بے نقاب ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اس لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن ہمارا الیکشن ہے ہم بھرپور پلاننگ کررہے ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ملکر مہم چلائیں گے  جب کہ نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے، حکومت کا بوجھ اس کے ایم این ایز نہیں اٹھا سکتے انہوں نے اپنے حلقوں میں جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، میاں نواز شریف پورے قد، پوری آب وتاب اور پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، مریم نواز       appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gEexQZ

جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا، وزیراعظم کی ہم خیال گروپ کو یقین دہانی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر کے ہم خیال گروپ کے ارکان نے ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی شرکت کی۔ ارکان نے وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل مقدمات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بعدازاں ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تفصیل سے ہماری بات سنی اور ہم نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ہم نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر کی ٹیم سے کیسز لے کر غیر جانبدار ٹیم بنائیں۔

راجہ ریاض نے بتایا کہ ہم نے شہزاد اکبر سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں، میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہمیں اپنے کپتان پر اعتماد ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے جسٹس ساحر علی، تصدق جیلانی اور ناصر الملک پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی لیکن وزیراعظم نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔

ہم خیال گروپ نے شہزاد اکبر کو جہانگیر ترین کے کیسز کے معاملے سے الگ کرنے کی درخواست کی لیکن وزیراعظم نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بہترین کام کررہے ہیں، میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

The post جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا، وزیراعظم کی ہم خیال گروپ کو یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dSnep1

بھائی کی پسند کی شادی پر اس کی 3 سالیوں اورسالے کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

 راولپنڈی: تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں 4 افراد کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔

عدالت نے سفاک ملزم غلام عباس کو جرم ثابت ہونے پر4بار سزائے موت، 1 بار عمر قید، مجموعی طور پر25سال مزید قید اور 31لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ جب تک مجرم کی موت نا ہوجائے اسے پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے۔

مجرم کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر مجرم کو غصہ تھا۔ اس نے بدلہ لینے کے لیے اپنی بھابھی بینش کی 3 بہنوں اور ایک بھائی کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ مقدمہ28ستمبر2020 کو درج کیا گیا۔ سزا کے بعد مجرم کو کڑے پہرے میں جیل منتقل کر دیا گیا۔

The post بھائی کی پسند کی شادی پر اس کی 3 سالیوں اورسالے کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sTdHCs

وفاقی کابینہ کی شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے اور شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

The post وفاقی کابینہ کی شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIh5Kd

عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمعة الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

The post عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vmH2qy

عدالت میں جھوٹ بولنے پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے جھوٹ بولنے پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکریٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر نے کہا کہ ہم نے 20کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، اس حوالے سے تمام اداروں کو لکھ دیا ہے۔

وکیل پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے اعتراض کیا کہ حکومت نے 20کروڑ روپے نہیں بلکہ 46کروڑ روپے دینے ہیں۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ وہ حکومت کیا جو لوگوں کے پیسے کھا جاتی ہے، سیکرٹری صاحب آپ نے غلط بیانی کی اور عدالت کو گمراہ کیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے عدالت میں جھوٹ بولنے پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عدالت سے سیدھا جیل بھجوا دوں گا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے فوری چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرتے ہوئے پوچھا کہاں ہیں چیف سیکرٹری صاحب؟۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ وہ ایک فورتھ کور کی میٹنگ میں ہیں۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ میں آرمی کو بھی نوٹس کررہا ہوں، چیف سیکرٹری رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ کور کمانڈر کے پاس کس میٹنگ کیلئے گئے؟ کور کمانڈر کی میٹنگ کا ایجنڈا کیا تھا اور کیا فیصلے کیے گئے، چیف سیکرٹری بتائیں؟۔

عدالت نے 3مئی کو سیکرٹری دفاع سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری دفاع وضاحت کریں کہ کور کمانڈر نے کب چیف سیکرٹری کو طلب کیا؟۔ عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو بھی جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف بھٹی نے کہا کہ ہم نے پٹیشن کے مطابق 20کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ چیف جسٹس قاسم خان نے انہیں ٹوکا کہ بھٹی صاحب میں فارسی نہیں بول رہا آپ خاموش ہو جائیں۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کیلئے تیار رہیں، آئندہ سماعت پر تم کو جیل بھیجنا ہے میں نے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو واجبات 3مئی تک کلیئر کرنے کا حکم دیدیا۔

The post عدالت میں جھوٹ بولنے پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tVd5gZ

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل؛ آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر

 اسلام آباد: نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا۔

نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں ایک اورریفرنس دائرکردیا ہے۔  آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدرکے سابق اسٹینوگرافرمشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھربھی خریدا۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کیا ہے؟

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

The post جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل؛ آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vnLULQ

مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ کردیا۔

پنجاب مینیمم ویجز بورڈ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت کارکنوں کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی اور کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

پنجاب میں کم از کم اجرت کا تعین کرنے والے بورڈ نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے فریقوں کو ایک ماہ میں اپنی تجاویز اور اعتراضات سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید خان نے اس بارے میں کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کمزور اور پیسے ہوئے طبقہ کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مزدوروں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، محکمہ لیبر پنجاب صوبہ کے مزدوروں اورانکے اہل خانہ کو صحت ،تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے، آئی ٹی ریفارمز سے محکمانہ امور میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عنصر مجید خان کا کہنا تھا کہ مزدروں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگودھا، تونسہ اور فیصل آباد میں سوشل سکیورٹی اسپتال قائم کئے جا رہے ہیں، رجسٹرڈ ورکرز کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کمپیوٹرآئزڈ سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کئے گئے ہیں، مزدوروں کے ذمہ 40 روپے ماہانہ کنٹری بیوشن ختم کرکے انہیں سالانہ 4.5 ارب کا ریلیف دیا، سوشل سکیورٹی جرمانے کی مد میں صنعتکاروں کو 5.5 ارب کا ریلیف دیا گیا ہے، پنجاب وکرز ویلفیئر کے 65 سکولوں میں مزدروں کے 55 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

The post مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32OLgec

سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 اہلکاروں کو فوری فارغ کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی تھیں لیکن ایف آئی اے نے عدالتی احکامات پر عمل ہی نہیں کیا، ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 60 میں سے چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں اور تین نے ٹیسٹ پاس بھی کیا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے، آج ہی ان ملازمین کو فارغ کریں۔

عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ جن ملازمین نے ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس نہیں کیا ان کو فوری طور پر نوکریوں سے فارغ کیا جائے اور ڈی جی ایف آئی اے پندرہ روزمیں عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔

The post سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 اہلکاروں کو فوری فارغ کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aI2ez4

صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج

 پشاور: صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

صوبائی وزیرتیمورسلیم جھگڑا بڑی تعداد میں افراد کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ کے اندرافطاری کررہے تھے۔ اس متعلق ریسٹورنٹ کے منیجرنے کہا کہ صوبائی وزیرکوپابندی کے باعث منع کیا گیا تھا۔

وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کے دفعہ 17 کی تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ قانون کسی بھی وبا کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کوجمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانونی سے بالاترنہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ پشاوربلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ تیمورجھگڑا کا اس واقعے پرتاحال کوئی ردمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روزقبل ہی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے کورونا ایس او پیز پرلوگوں کوعمل درآمد کرنے کی یہ ویڈیوشئیرکی تھی۔

The post صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ewCozn

کراچی میں خود سوزی کرنے والا معطل سب انسپکٹر دم توڑگیا

 کراچی: سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا معطل سب انسپکٹرگلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

پیرکومیٹھادرتھانے کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کرخود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کرشدید زخمی ہونے والامعطل سب انسپکٹر مظفرعلی چانڈیورات گئے گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس آفس کے سامنے معطل سب انسپکٹر کی خودسوزی

متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کے بھتیجے صفدر چانڈیو نے بتایا کہ چچا نے خود سوزی کرنے کے بعد اسپتال میں پولیس و رینجرزافسران کواپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے انہیں 4 پولیس افسران واہلکارتنگ کررہے تھے جس پران کے چچانے چاروں پولیس افسران واہلکارکے خلاف اعلی پولیس حکام کو درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں لیکن ان چاروں نے ملکران کے چچا کے خلاف انکوائری شروع کروادی اورانہیں معطل ہی کرادیا جس پر ان کے چچا پریشان ہو گئے اور پریشانی میں ہی انھوں نے خود کو آگ لگا لی، ان کے چچا سندھ پولیس کے او آئی سی ٹیلی کمیونیکیشن میر پور خاص تھے۔

The post کراچی میں خود سوزی کرنے والا معطل سب انسپکٹر دم توڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dQLbNn

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...