پاکستانی پانیوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کا انکشاف

 کراچی: پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پر نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کےجال میں آنے کا انکشاف ہواہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پرماہی گیروں نےنایاب نسل کی آرہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی ، آرہ مچھلی کی دریافت اس بات کی عکاس ہے کہ یہ نایاب مچھلی اب بھی پاکستانی سمندروں میں پائی جاتی ہے، آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے،اسکی نسل پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچارہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے دس برسوں میں اس نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں، سنہ1950 سے پلاسٹک کے جالوں کے استعمال کےباعث دیگر نایاب آبی حیات سمیت آرہ مچھلی کی نسل معدومیت کا شکار ہوگئی ہے، پاکستان میں 70 اور 80 کی دہائی میں آرہ مچھلی کی 3 اقسام وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں،انھیں برآمد بھی کیاجاتاتھا، 8 برس قبل 2013 میں دریائے سندھ کے کریک پرماہی گیروں نے آرہ مچھلی کے جال میں پھنسنے کی اطلاع دی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ عالمی قوانین کے تحت سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کےشکار اورتجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔ اس کی نسل کی بقا کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

The post پاکستانی پانیوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jWU5eO

اسٹئیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،علی محمد خان

 اسلام آباد: اسٹئیرنگ کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیرعلی محمد خان کے مطابق کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان  نے بتایا کہ اسٹئیرنگ کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس لاہور میں ہو گا،

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کر حل میں کوشاں ہے، اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیےمعاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں اور تشدد کو روکنے اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر معاہدوں پر عملدر آمد کے لئے فریقین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عملدر آمد کے لئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی سربراہی علی محمد خان کر رہے ہیں، اور دیگر ارکان میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب کمیٹی جب کہ مفتی غلام غوث بغدادی، انجینیئر حفیظ اللہ قلبی اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 

 

The post اسٹئیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،علی محمد خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EvJLCw

شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے

 لاہور: عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

The post شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GGWXGH

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے باوجود کالعدم تنظیم کے کارکن وزیرآباد میں موجود

 لاہور: حکومت سے کامیاب مذاکرات کے باوجود کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن وزیرآباد میں موجود ہیں اور انہوں نے جی ٹی روڈ کے قریب پارک میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن وزیرآباد جی روڈ سے قریبی پارک میں منتقل ہوگئے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ کو بتدریج ٹریفک کے لیے کھولا جا رہا ہے اور چھوٹی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ دریائے جہلم پر چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ بنا دیا گیا تاہم سیکیورٹی کی بھاری نفری تاحال تعینات ہے۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ٹی ایل پی کی شوری کے اراکین کے ہمراہ وزیرآباد میں موجود ٹی ایل پی کے قافلے کے شرکا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مجلسِ شوریٰ کے دو اراکین ڈاکٹر محمد شفیق امینی اور پیر سید ظہیر الحسن شاہ کو رہا کردیا ہے۔ جب تک حکومت 50 فیصد مطالبات نہیں مانے گی تب تک یہ دھرنا قریبی پارک میں جاری رہے گا،آج جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا اوراراکین شوریٰ کی مشاورت کے بعد شرکاء قریب پارک میں چلے جائیں گے۔ علامہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے بعد یہ دھرنا مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا، اگر آج کے بعد کسی کارکن یا رہنماء کی گرفتاری ہوئی تو یہ معاہدہ ختم سمجھا جائے گا، ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت نے مذاکرات میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو حکومت سن لے اس زیادہ بھرپور طاقت کے ساتھ آئیں گے، دنیا میں سب سے مقبول مذہب اسلام ہے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکا سے کہا کہ میں آپ کے پشت پر کھڑا ہوں اور رہوں گا، آپ نے متحد اور منظم رہنا ہے، سراج الحق اور فضل الرحمان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے، یہ سفر کا آغاز ہے اختتام نہیں، تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کا لفظ ختم ہوجائے گا، کالعدم لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نےمراحل طے کررکھے ہیں، اللہ نے آپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی سے متعلق کیس کی سماعت 3 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی جہاں ان کی رہائی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

The post حکومت سے کامیاب مذاکرات کے باوجود کالعدم تنظیم کے کارکن وزیرآباد میں موجود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jWP4mu

وفاقی حکومت نے ایک اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری کے بعد نیا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔ نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں رہیں گے اور اس حوالے سے دائر ریفرنسز پر احتساب عدالتیں ہی سماعت کریں گی۔ زر ضمانت کے تعین کا اختیار احتساب عدالتوں کو ہوگا۔

نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہوگا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے وہی طریقہ اپنایا جائے گا جو ججز کی برطرفی کے لئے ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا منی لانڈرنگ سے متعلق 6 اکتوبر سے پہلے شروع کیسز سابقہ آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے۔

The post وفاقی حکومت نے ایک اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZH9U2C

ہواؤں کا رخ بدل گیا پی ٹی آئی کے بہت لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے، مراد علی شاہ

 اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے اب جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی۔ ہواؤں کارخ بدل گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لیکن کراچی والوں سے تو کچھ پوچھیں، ہر بات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمارےحوالے کردیں، انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا، حکومت خود ایسے کام کرتی ہے کہ نہ اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے، حکومت مشکل میں آتی ہے تو دوسروں کو مدد کے لیے پکارتی ہے، یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر اندازمیں حل ہوسکتا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ،ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پاکستان ٹیم کو بہتر کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتے گا۔ سنا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان اچھا کھیل کھیل رہی، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔

The post ہواؤں کا رخ بدل گیا پی ٹی آئی کے بہت لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pVT6zh

کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 482 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 73 ہزار 560 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 22 ہزار 559 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 456 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 545 ہے، جن میں سے ایک ہزار 338 کی حالت تشویشناک ہے۔

The post کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 482 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3btMuzV

راولپنڈی اسلام آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال

 اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند ہے، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کے لیے کھلے ہیں۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند ہے، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔

The post راولپنڈی اسلام آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nIdK3r

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

 کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔  

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس اور میر حاصل خان بزنجوکی یاد میں کنونشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، سینئر رہنمائوں ، مرکزی، صوبائی اور ضلعی کونسلروں نے شرکت کی، اس دوران انٹرا پارٹی الیکشن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوصدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

The post سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3q9y7th

چلغوزے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، قیمت 10 ہزار روپے سے گھٹ کر 3600 پر آ گئی

 پشاور:  2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔

دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔

مقامی تاجر سعید خان کہنا ہے قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے، اگر چین و دیگر ممالک کو برآمد نہ ہوا تو قیمت مزید کم ہو سکتی ہے۔

The post چلغوزے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، قیمت 10 ہزار روپے سے گھٹ کر 3600 پر آ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZDbu5d

نیشنل بینک پر سائبر حملے کا خاتمہ، صارفین کو آج سے خدمات کی فراہمی بحال

 کراچی: نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملہ کے خدشات کا خاتمہ ہوگیا، آئندہ چند روز میں خدمات مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی، نیشنل بینک کی شاخیں معمول کے مطابق کھلیں گی اور کسٹمرز کو حتی الامکان خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل بینک کے سسٹم کے متاثرہ حصوں کو بحال کرلیا گیا ہے، اے ٹی ایم آپریشن، پنشنرز کو پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی یکم نومبر سے معمول کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے : قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل

ترجمان نیشنل بینک کی تمام شاخیں یکم نومبر کو معمول کے مطابق کھلیں گی اور کسٹمرز کو خدمات فراہم کی جائیں گی، نیشنل بینک کی ہیلپ لائن بھی بحال کردی گئی ہے جب کہ بینک کے کھاتے داروں کا مالیاتی ڈیٹا بھی محفوظ ہے۔

The post نیشنل بینک پر سائبر حملے کا خاتمہ، صارفین کو آج سے خدمات کی فراہمی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GDm6BQ

آئندہ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا تو بغاوت کردیں گے، فضل الرحمان

ڈی جی خان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء پاکستان کی جمہوریہ اور سیاسی تاریخ کا سیاہ دن تھا، موجودہ حکمران پہلے تو ناجائز تھے اب نالائق اور نااہل بھی ثابت ہوئے ہیں اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ حکومت جعلی ہے، ایک کروڑ نوکری دینے والوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، آج کسان، ڈاکٹر، وکیل غرض سب پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حکمران جہاں جاتا ہے بھکاری کی طرح جاتا ہے، ہمارے حکمران کو شرم نہیں آتی لیکن ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے، جس ملک کی معیشت گر جاتی ہے وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا جب کہ ملکی سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے جا چکا ہے، ہمیں ابھی اس ملک کو بچانا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا نظام نیب کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، ملک پر آج ایک آمرانہ حکومت ہے، عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا، سی پیک کے منصوبے کو خراب کر کے چین کو ناراض کر دیا، نیو یارک میں دنیا کا کوئی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں تھا، ایشیاء کا کوئی ملک پاکستان سے تجارت کر نے کو تیار نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے، پی ڈی ایم کی تحریک انشاءاللہ آگے بڑھے گی، پی ڈی ایم کا پیغام ملک کے ہر شہر، گلی اور چوکوں میں پھیلانا ہے۔

The post آئندہ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا تو بغاوت کردیں گے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFqUpf

178 جامعات نے ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی کی مخالفت کردی

 کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے تحت ملک کے پرفضا مقام بھوربن میں منعقدہ تین روزہ وائس چانسلرز کانفرنس نے ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ نئی پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ پالیسی 2020 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکثریت رائے سے مسترد کردیا گیا ہے اور اس کے فوری اطلاق کے بجائے بعض نکات کو پالیسی سے نکالنے کی سفارش کردی ہے۔

ایچ ای سی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ اکرام نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے دوبارہ کمیشن کے اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر کی جامعات آئندہ تعلیمی سیشن 2022 میں انڈر گریجویٹ پروگرام کا اطلاق نہ کریں اور داخلے پرانے و روایتی طریقہ کار کے مطابق دیے جائیں کیونکہ ایچ ای سی پہلے ہی اس پالیسی کو جولائی 2022 تک نافذ نہ کرنے پر آمادہ ہے۔

ادھر بھوربن میں منعقدہ وائس چانسلرز کے اجلاس میں شریک بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ 180 میں سے 178 نجی اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے نئی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی سے اختلاف کیا ہے اور اکثر جامعات اس کے فوری اطلاق سے گریزاں ہیں۔

ادھر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم نے دسمبر 2020 میں اس پالیسی پر اعتراض کیا تھا لیکن ایچ ای سی نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی اب بھوربن کے اجلاس میں ایچ ای سی کی دونوں پالیسز کو مسترد کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پالیسی کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک ایک نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں جب ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی پر باقاعدہ بحث کا آغاز کیا گیا تو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے اس بحث کے mediator اور ایچ ای سی کے ایک کنسلٹنٹ افتخار گیلانی پر اعتراض اٹھایا کہ پالیسی بنانے والے خود بحث میں فریق تو ہوسکتے ہیں لیکن ثالث کیسے بن سکتے ہیں جس پر وہاں موجود ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے اس اعتراض سے اتفاق کرتے ہوئے mediator کی نشست خود سنبھال لی۔ بحث کے دوران چاروں صوبوں کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلر نے انڈر گریجویٹ پالیسی پر اعتراضات کی بوچھاڑ کردی۔ وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ ایک جانب ایچ ای سی جامعات کی academic autonomy کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری جانب کورس کی sequencing تک بنا کردی جارہی ہے کہ کس سینٹر میں کون سا کورس اور کب پڑھانا ہے۔

وائس چانسلرز نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ پرانی پالیسی میں خرابی کیا تھی۔ ایک وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اسے پالیسی نہ کہا جائے بلکہ فریم ورک کہا جائے کیونکہ پالیسی کہنے سے ہماری اکیڈمک خودمختاری متاثر ہوتی ہے۔

اجلاس میں شریک ایک وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ انڈر گریجویٹ پالیسی میں انٹرن شپ کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ ہماری یونیورسٹی میں جو طالبات پڑھنے آتی ہیں وہ اپنی روایات کے مطابق داخلہ فارم پر اپنی تصاویر لگانے کو تیار نہیں ہوتی آپ کہتے ہیں کہ انھیں انٹرن شپ کے لیے مارکیٹ میں بھیج دیں۔

اجلاس میں شریک بعض نجی جامعات کا خیال تھا کہ ان دونوں پالیسیز کے لیے نہ تو اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی گئی۔ زمینی حقائق دیکھے گئے اور نہ ہی فیکلٹی کی تربیت کا انتظام کیا گیا۔

ادھر ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر ایچ ای سی کی جانب سے انڈر گریجویٹ پالیسی بنانے والے افسران و کنسلٹنٹ میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس چانسلرز کی جانب سے پالیسی پر اٹھائے گئے اعتراضات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ “مجموعی طور پر انڈر گریجویٹ پالیسی پر 7 جبکہ پی ایچ ڈی پالیسی پر 6 ایسے اعتراضات آئے ہیں جس سے ایچ ای سی نے بھی اتفاق کیا ہے اور پالیسی کو دوبارہ کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے پھر کمیشن جیسے ایڈوائز کرے گا ہم ویسے ہی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اعتراضات انٹرن شپ کے حوالے سے آئے ہیں اور ورچوئل انٹرن شپ کی تجویز بھی دی گئی ہے”۔

The post 178 جامعات نے ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی کی مخالفت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nKAjEv

کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے دست بردار

 اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دست بردار ہوگئی جبکہ حکومت بھی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی ساتھ ہی گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علما کے ذریعے حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے جس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی شرط سے دست بردار ہوگئی۔

یہ پڑھیں : حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا، مفتی منیب الرحمان کا اعلان

معاہدے کے تحت حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی، کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی، کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی، حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے، شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو لوٹ جائیں گے، دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مصالحتی کمیٹی کے علما کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراضات سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا۔

 

The post کالعدم تحریک لبیک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے دست بردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ErGJyY

مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال

 کراچی: مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال کردیا گیا۔

تقریباً دو ماہ قبل اسپیشل برانچ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں، ان تمام افسران کے نام، جرائم پیشہ کے نام اور دیگر تفصیلات بھی اس رپورٹ کا حصہ تھیں، رپورٹ میں خصوصی طور پر تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انٹیلی جنس افسران و اہلکاروں کا ذکر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کی بنیاد پر شہر بھر میں درجنوں پولیس افسران و اہلکاروں کو اعلیٰ حکام نے معطل کردیا جب کہ ایس ایچ اوز کو ان کی سیٹوں سے ہٹادیا گیا، ان تمام افراد کے خلاف انکوائریز کی گئیں، کچھ افسران نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اور کچھ نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض انکوائریز میں نہ صرف کلیئرنس حاصل کی بلکہ دوبارہ پوسٹنگ بھی لے لی، اسی طرح شہر کے کئی ایس ایچ اوز جو اس وقت ہٹائے گئے چند دنوں بعد ہی دوبارہ اسی ضلع میں ایس ایچ او کی سیٹ پر نظر آنا شروع ہوگئے۔

دوسری جانب اب بھی کئی ایسے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل ہیں جوکہ تاحال معطل ہیں، دو ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کی انکوائری رپورٹس مکمل نہیں ہورہیں اور ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، ایسے کئی معطل اہلکاروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ جب بھی انکوائری رپورٹ سے متعلق دریافت کیا جائے تو متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی نہ کوئی بہانہ بنادیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس عمل کو محکمہ پولیس کا دہرا رویہ قرار دیا اور کہا کہ افسران کے لیے قانون کچھ اور جب کہ نچلے درجے کے اہلکاروں کے لیے قانون کچھ اور ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان کی بحالی کے لیے وہ جلد از جلد اپنا کردار ادا کریں۔

The post مجرموں کی سرپرستی کرنے والے 2 کرپٹ ایس ایچ اوز دوبارہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BB5y9P

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...