اسلام آباد: ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 73 ہزار 560 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 22 ہزار 559 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 456 ہو گئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 545 ہے، جن میں سے ایک ہزار 338 کی حالت تشویشناک ہے۔
The post کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 482 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3btMuzV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box