اسلام آباد: اسٹئیرنگ کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیرعلی محمد خان کے مطابق کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان نے بتایا کہ اسٹئیرنگ کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس لاہور میں ہو گا،
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کر حل میں کوشاں ہے، اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیےمعاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں اور تشدد کو روکنے اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر معاہدوں پر عملدر آمد کے لئے فریقین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عملدر آمد کے لئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی سربراہی علی محمد خان کر رہے ہیں، اور دیگر ارکان میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب کمیٹی جب کہ مفتی غلام غوث بغدادی، انجینیئر حفیظ اللہ قلبی اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔
The post اسٹئیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،علی محمد خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EvJLCw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box