پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پرنوجوان کو قید اور جرمانہ

پنڈی بھٹیاں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پرنوجوان کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔ پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاؤن کے رہائشی مستی خان ولد محمد نواز کو الزام ثابت ہونے پر مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے سزا سنا دی۔

عدالتی حکم پر مقامی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

The post پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پرنوجوان کو قید اور جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wy10CU

سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا

 اسلام آباد: سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ 

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔

The post سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BeI23r

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے افغانستان سے بات چیت چل رہی ہے، اگر پاکستانی طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔ 

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے، اور افغان طالبان ان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے، پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

 

The post کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WySL9I

ملاکنڈ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل اپنے والد سمیت قتل

 پشاور: خیبر پختونخوا میں ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل کو والد سمیت قتل کردیا گیا۔

اپنے حق کیلئے آوازاٹھانے والی بٹ خیلہ کی رہائشی ایک اور حواء کی بیٹی کوبااثرقبضہ مافیاوتخریب کارگروہ نے ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔ جواں سال مقتولہ نے تقریباً دوہفتے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ،پشاورہائی کورٹ،وزیراعلیٰ کے پی،آئی جی پولیس سے تحفظ اورانصاف فراہمی کی اپیل کی تھی۔

گیارہ ستمبر کو مقتولہ شیباگل دخترکریم بخش نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا ہماری جدی پشتی گنگالان نامی جائیدادپرقابض ہے، عدالت میں ہمارے حق میں کئی فیصلے ہونے کے باوجودمتعلقہ ادارے ہماری دادرسی نہیں کررہے ۔

شیبا گل نے کہا تھا کہ وقار اختر، اعجاز اختر پسران امیر زمان ساکنان خار بٹ خیلہ و دیگر افراد نے ہماری اراضی سے تقریبا70سے 80لاکھ کی زبردستی کٹائی کی اورچندروزقبل ہماری جائیداد سے تقریبا 50لاکھ روپے کی مٹی بھی فروخت کی، یہ افرادہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کیلئے ہم نے متعلقہ حکام کوتحریری درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

دوہفتے قبل شیباگل نے جن خدشات کااظہارکیاتھامتعلقہ اداروں کی روایتی غفلت ومبینہ ملی بھگت سے ان کے مخالفین نے ان خدشات کوعملی جامہ پہنادیا۔ گزشتہ روزمقتولہ شیباگل اور اس کے والد کریم بخش کوفائرنگ کرکے ابدی نیندسلادیاگیا۔ پولیس نے انعام اللہ ولد سلیم اصغرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ شیباگل کی اپیل کی باوجود انہیں تحفظ فراہم نہ کرنا متعلقہ اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو خاتون اور اس کے والد کے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

محمود خان نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

The post ملاکنڈ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل اپنے والد سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3utM4lK

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت.چیف سیکرٹری. ہوم سیکرٹری پنجاب.ائی جی پنجاب پولیس. ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا، اسپیشل سیکرٹری ہوم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا، درخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جس کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کیا اور نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا۔

وکیل نے کہا کہ 3 ماہ نظر بندی کے بعد درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، لیکن ریویو بورڈ نے نظر بندی میں توسیع نہ کی، اب دوبارہ غیر قانونی طور پر سعد رضوی کو دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 ٹرپل ای کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے،اور حکومت کو سعد رضوی کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کرنے سے روکے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

The post کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3usGFvl

بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، مشیر قومی سلامتی

 اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔

روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، ہم ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، اور جعلی خبر کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پرجھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، اور اس کے لئے روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

The post بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، مشیر قومی سلامتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3in2O9E

لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار

لاہور: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر اصغر قریشی گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا گیا، جعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت اصغر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سیکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی،  خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

The post لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uviexb

حکومت جدید ٹیکنالوجی سے خصوصی بچوں کی تعلیم کے اقدامات کررہی ہے، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ مہارت شفقت محمود نے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور سا ئٹ سیورز کی جانب سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے جس سے مخصوص بچوں کو خصوصی تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ اب ملک میں صورت حال بہتر ہورہی ہے اور حکومت اس سلسلے میں بہترین اقدامات کررہی ہے تاکہ دیہی اور شہری علاقوں کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کےلیے اسکولوں میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کےلیے عملی اقدامات کا تعین کرنا ہے تاکہ بہترین تعلیمی ماحول ممکن بنایا جاسکے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً 91 فیصد بچوں کی تعلیم اسکول بند ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اسی طرح اپریل 2021 تک 1.6 ارب بچے اسکول میں تعلیم حاصل نہیں کررہے تھے۔

بچوں کے اسکول نہ جانے کی دیگر وجوہ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بھی اہم ہے جس کے باعث لوگوں کی آمدن میں بہت حد تک کمی جبکہ بعض صورتوں میں آمدن کا مکمل خاتمہ بھی ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم جناب شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اطفال باہم معذوری کی تعلیم کےلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف تعلیمی اداروں نے اطفال باہم معذوری کو اسکولوں میں داخلہ دیا، عمرکی حد میں نرمی کی اور فیس میں بھی رعایت دی جبکہ انہیں امتحانات میں سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ویل چئیر اور ریمپ لازمی ہونا چاہیے اور کمزور نظر اور کم سننے والے بچوں کو بریل اور اشاروں کی زبان کے ذریعے تعلیم دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمزور نظر والے بچوں کےلیے تحریری امتحانات کے دوران ٹرانسکرائبر/ رائٹرز حکومت کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول آئی ہیلتھ پروجیکٹ کے تحت وفاقی وزارت تعلیم اور سائٹ سیورز اسلام آباد کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو نظر ٹیسٹ، چشمے اور آنکھوں کے دیگر امراض کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

سائٹ سیورز کی کنٹری ہیڈ منزہ گیلانی نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ مساوی تعلیم کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ سیورز نے اطفال باہم معذوری کے اساتذہ کو مساوی تعلیم و تربیت فراہم کی، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیکنالوجی لیبارٹریاں قائم کیں جواطفال باہم معذوری بھی استعمال کر سکتے ہیں، حکومتی اداروں کو ان کے ساتھ منسلک کیا اور قابل رسائی آئی ٹی سافٹ ویئر بنانے کے علاوہ اطفال باہم معذوری کےلیے بریل والی کتابیں مرتب کیں۔

منزہ گیلانی نے کہا کہ اساتذہ کورونا وائرس کے بعد دوبارہ نارمل تعلیم کےلیے کوشاں ہیں لیکن خصوصی تعلیم کے اساتذہ کو اطفال باہم معذوری کےلیے گھروں میں ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کرنا بہت زیادہ مشکل ہورہا ہے۔ اس لیے بچوں کی ضروریات کے مطابق انہیں تعلیم فراہم کرنا بے حد اہم ہے جبکہ یہ بھی ضروری ہے کہ تعلیمی وسائل اور ٹیکنالوجی تک ان کی رسائی کو ’’یونیورسل ڈیزائن لرننگ‘‘ کے تحت یقینی بنایا جائے اور انہیں مناسب رہائش کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کانفرنس میں شرکاء کو بین الاقوامی تجربات اور اچھے اقدامات کو ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرنے کا موقع ملا تاکہ کورونا وائرس کے دوران طلباء کو ہائبرڈ تعلیم کی سہولت مل سکے۔

شرکاء نے تعلیم کےلیے پالیسی فریم ورک پر بات کی اور معیاری تعلیم کےلیے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں محققین اور پریکٹیشنرز کو موقع ملا کہ وہ اطفال باہم معذوری کی معیاری اور مساوی تعلیم، آٹزم کے شکار بچوں، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کرسکیں تاکہ اطفال باہم معذوری کو معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔

سائٹ سیورز اس وقت فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے ساتھ مل کر اطفال باہم معذوری کےلیے مساوی تعلیم کی فراہمی کےلیے اسکالرشپ کی بنیاد پر کام کررہا ہے جس سے اساتذہ کے تعلیمی میدان میں آنے سے پہلے ان کی تربیت لازمی ہوگی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یہ کورس فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے بیچلر ڈگری پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہوگا۔

کانفرنس سے بیلا رضا جمیل، سی ای او آئی ٹی اے؛ جاوید ملک، پروگرام ڈائریکٹر پاکستان، ملالہ فنڈ؛ لیزبیتھ رُول وِنک، گلوبل ٹیکنیکل لیڈ ایجوکیشن، سائٹ سیورز؛ آبیا اکرم) چئیر پرسن نیشنل فورم فار ویمن نے بھی خطاب کیا۔

The post حکومت جدید ٹیکنالوجی سے خصوصی بچوں کی تعلیم کے اقدامات کررہی ہے، شفقت محمود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yg1eiP

حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں کمی کردی

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور پٹرول پر سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

 

 

The post حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mdHO6i

افغانستان کے حوالے سے شرپسندوں کی موجودگی اور عزائم سے باخبر رہنا ہوگا، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے شرپسندوں کی موجودگی اور عزائم سے باخبر رہنا ہوگا۔ 

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ڈینش وزیر خارجہ یپے کوفو اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے، جب کہ  پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی بدلتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیس کے حوالے سے ہم پاکستان کی معاونت پر ہم ڈنمارک کے شکر گزار ہیں، کاروبار میں آسائشیں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، ڈینش کمپنیاں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے زریعے ان مراعات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہزار سے زائد ڈینش شہریوں کو کابل سے محفوظ انخلاء میں معاونت فراہم کی، افغانستان میں حالیہ تبدیلی کے دوران خون خرابے اور خانہ جنگی کا نہ ہونا مثبت پہلو ہیں، عالمی برادری افغانستان میں، پاکستان کی طرح اجتماعیت کی حامل حکومت کی متمنی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں جنم لیتے انسانی و معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری افغانوں کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، اقتصادی بحران سے دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں قدم جمانے کا موقع ملے گا، ہمیں افغانستان کے حوالے سے شرپسندوں کی موجودگی اور عزائم سے باخبر رہنا ہوگا۔

وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے تناظر میں، ڈینش ہم منصب کے ساتھ ٹریول ایڈوائزی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ جب کہ ڈینش وزیر خارجہ نے ڈینش شہریوں کے کابل سے محفوظ انخلاء میں معاونت پرپاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

The post افغانستان کے حوالے سے شرپسندوں کی موجودگی اور عزائم سے باخبر رہنا ہوگا، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D03WYu

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ انکوائری کررہا ہے تو کیا وزیراعظم مستعفی ہوجائیں؟ سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن کمیشن اگر فارن فنڈنگ انکوائری کررہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟۔

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کو بطور وزیر کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار احسن عابد کو کیس کی تیاری کی مہلت دے دی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ نے کہا کہ خسرو بختیار وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ شوگر ملز کے مالک بھی ہیں، درخواست کے مطابق شوگر ملز پر نیب انکوائری چل رہی ہے، کون سا قانون کہتا ہے کہ وفاقی وزیر پر انکوائری شروع ہو جائے تو اسے عہدے سے مستفی ہونا چاہئے؟ آپ نیب قانون یا آئین کے حوالے سے یہ بات ثابت کر دیں کہ وفاقی وزیر کا انکوائری کی صورت میں مستعفی ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار احسن عابد نے کہا کہ روپا ایکٹ کہتا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر امین ہونا چاہئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیس میں بنیادی سوال یہ ہے کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، آپ کے کیس میں کوئی جان نظر نہیں آ رہی، آپ نے مثال دی دوسرے ملکوں میں ریلوے حادثے پر وزیر مستعفی ہو جاتے ہیں، یہ اخلاقی اقدار کی بات ہے جو جمہوری نظام میں مختلف ہوتے ہیں، بتائیں انکوائری شروع ہونے پر ہمارے ملک میں کتنے وزیر آج تک مستعفی ہوئے؟ الیکشن کمیشن اگر فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیراعظم مستعفی ہو جائیں؟۔

جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کیس کی تیاری کر کے آئیں ورنہ عوامی وقت ضائع کرنے پر آپکو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

The post الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ انکوائری کررہا ہے تو کیا وزیراعظم مستعفی ہوجائیں؟ سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3meivkp

اپوزیشن کا پٹرول مہنگا ہونے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج، واک آؤٹ

 اسلام آباد: اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔

اپوزیشن اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ایوان میں بھی ہمیں بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بیشتر اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

The post اپوزیشن کا پٹرول مہنگا ہونے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج، واک آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3opqOfN

اولمپکس میں خراب کارکردگی؛ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو استعفے کا حکم

 اسلام آباد: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہوگیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن  لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے، تاہم حکومت اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ اور 11 آفیشل شامل تھے۔ اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے۔ وزارت کو کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کیا۔ حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

The post اولمپکس میں خراب کارکردگی؛ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو استعفے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oiuXlU

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

 لاہور: احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ نصرت شہباز خود پیش نہیں ہوئیں اور ان پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف فیملی کے وکلاء سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور ان کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ شہبازشریف فیملی کی جانب سے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

The post منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y7m9E9

ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے،شہبازشریف

لاہور:  

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے تو دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی لیکن عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے، ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے تو دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اندھی حکومت کی اندھا دھند مہنگائی کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ عوام خوشحال ہو رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول دینے کے سیز باغ دکھاتے رہے اور اب مسلسل مہنگائی سے قوم کا تیل نکال رہے ہیں، ظالم حکمرانوں سے عوام پر مہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیار چھیننا ہوگا، ان سے نجات سے ہی مہنگائی کا طوفان روکا جاسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی، بجلی اور گیس سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھانا ہے،  ہر روز قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت نے جعلی اور جھوٹا بجٹ قوم پر مسلط کیا، عوام کی بس ہوچکی ہے، یہ ظلم وہ مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں، قوم پر رحم کیا جائے، عوام دو وقت کی روٹی سے محتاج ہو چکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والا حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

The post ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے،شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kU5iOi

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...