لاہور: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر اصغر قریشی گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا گیا، جعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت اصغر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سیکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
The post لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uviexb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box