اسلام آباد: سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔
The post سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BeI23r
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box