اسلام آباد: سوئی نادرن کے بعد سوئی سدرن کی جانب سے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی گئی۔
سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لئے اوگرا میں درخواست دے دی۔ درخواست میں گیس کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کا درخواست میں کہنا ہے کہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روہے88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جسے بڑھا کر 838 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکیا جائے۔
سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ مالی سال یکم جولائی سے مانگا ہے۔
درخواست کے مطابق رواں مالی سال ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے اورگیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست رواں مالی سال کی ریوینیو ضروریات کیلئے دی گئی ہے۔
اوگرا میں سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت 6 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔
The post سوئی سدرن کی بھی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G6nXOK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box