آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے خطاب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے.
The post آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور جنگی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31mKgk9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box