کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجراء شروع کر دیا جب کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں تاہم ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے تاہم امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

The post کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wIHNeb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...