پشاورميں مرغی كے گوشت كی قيمت ميں ريكارڈ كمی

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی برائلر مرغی كی قیمتوں میں كمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات كے مطابق ملك بھر میں مرغی كی قیمتوں میں كمی كے باعث پشاور میں زندہ فارمی مرغی کی قیمت میں 100روپے فی كلو گرام كمی ہوئی ہے جب كہ زندہ مرغی كی فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے چكن ڈیلروں كا كہنا ہے كہ افغانستان برآمد پر پابندی كے باعث مرغی كی قیمتوں میں كمی آئی ہے، پشاور سے روزانہ ایك لاكھ كلو مرغی افغانستان برآمد ہوتی تھی، زندہ مرغی اور گوشت كی قیمت میں مزید كمی كا امكان ہے۔

The post پشاورميں مرغی كے گوشت كی قيمت ميں ريكارڈ كمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3imEoxu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...