وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور طالبہ کی مالی مدد کردی

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم معذور طالبہ کی مالی مدد کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ کرن اشتیاق کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا اور بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرن اشتیاق میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنامیرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور تعلیم جاری رکھی، قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے اور ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور طالبہ کی مالی مدد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34QmUBZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...