کراچی میں کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

 کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے ملبےتلے دب کرجاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان لا پتہ ہے۔

سکھن تھانے کےعلاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں واقع بشریٰ انٹرپرائز نامی فیکٹری کی چھت گرگئی جس کےملبےتلے متعدد  افراد دب گئے۔

فیکٹری کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری ہے۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونےوالے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

متوفی کی شناخت 30 سالہ ظہور احمد ولد گلاب خان کے نام سے کی گئی جو فیکٹری کا چوکیدار تھا ۔ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک 18سالہ ملازم احسان لاپتہ ہے۔

لا پتہ نوجوان کے والد نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری،لاپتہ نوجوان کے کزن کا کہنا ہےکہ فیکٹری میں پہلے آگ لگ چکی تھی اوراس کے بعد فیکٹری کو تیار کر کے اس میں کام شروع کروادیا گیا فیکٹری کمزور تھی۔

The post کراچی میں کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34QxgS8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...