گونگی لڑکی کی محبت کا خوفناک انجام، ماں کو قتل کردیا

 لاہور: قوت گویائی سے محروم لڑکی کی اندھی محبت کا خوفناک انجام ہوگیا۔

لاہور کی عدالت میں قوت گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ قوت گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لئے ماں کو قتل کیا۔

عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کیلئے راضی نہ تھی، مقتولہ بسمہ پر بیٹی نے دوران نماز حملہ کیا، مقتولہ کو قتل کرنے کیلئے لڑکی کو قوت گویائی سے محروم اس کے محبوب لڑکے نے اکسایا، دوران نماز قاتلہ نے پہلے والدہ پر ڈنڈے سے حملہ کیا پھر گلہ دبایا۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔

The post گونگی لڑکی کی محبت کا خوفناک انجام، ماں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34zw2ur

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...