لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔
The post پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vH5T8S
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box