اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کو فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلیے اپنی زمین استعمال کرنے کا معاہدہ ہو گا۔
اپوزیشن ارکان پارلیمان کو ہمسایہ ملک کی موجودہ صورتحال پر وزارت خارجہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا کہ امریکا نے پاکستان سے کوئی ایسی سہولت مانگی ہی نہیں،امریکا افغانستان سے ملحقہ سرحدی وسط ایشیائی ریاستوں میں فوجی موجودگی رکھنا چاہتا ہے۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گی،بریفنگ کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص امریکا کو فضائی اڈے دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت تھی۔
بریفنگ میں شریک ایک رکن نے ایکسپریس ٹریبیون کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں بتایا گیا کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا تیز کر دیا ہے اور آخری فوجی 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر 2021ء دے چکے ہیں،تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جلد افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
The post امریکا کو فضائی اڈے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c8Hbqb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box