سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ

 کراچی: معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں کا حجم مزید بڑھ گیا اور مئی 2021 کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایس آربی کے مشیر مشتاق کاظمی نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے مئی 2021 میں 10 ارب 26 کروڑ روپے ٹیکسوں کی وصولیاں کیں جبکہ مئی 2020 میں 6 ارب 73 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے مالیت کی  وصولیاں کیں۔ گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی کے دوران 91 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا ۔ موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

The post سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vGcX5P

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...