کراچی: جناح ٹرمینل کراچی پر بیرون ملک سے آئے مزید 4 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جناح ٹرمینل پر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رواں ماہ 62 غیرملکی مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
جمعے کی دوپہر عمان کے دارالحکومت مسقط سے آنے والی غیر ملکی پرواز وائے ڈبلیو 323 میں 4مسافروں میں ریپیڈ اینٹی جنٹ ٹیسٹ کے دوران کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔چاروں مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post جناح ٹرمینل پر بیرون ملک سے آئے مزید4 مسافروں میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34LZZrd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box