لاہور: سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث اداکارہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں تاہم اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
The post اسٹیج فنکارہ اقرا تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33URWsd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box