کراچی: سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ایئرپورٹ پرمسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ مسافروں کوبسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
The post سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zZrhJh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box