پابندی نظرانداز، لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

 لاہور /  کراچی:  مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر عائد پابندی کا تو حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن علما نے  پابندی کو مسترد کر دیا ہے اور لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت   چارسے پانچ افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، این سی اوسی کی طرف سے اعتکاف ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں اورجمعۃ الوداع کے حوالے سے ایس اوپیز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بچے، پچاس سال سے زائدعمرکے بزرگ اوربیمار افراد اعتکاف نہیں بیٹھ سکتے ہیں، اعتکاف کو دوران معتکفین اجتماعی سحری اورافطاری سے گریزکریں گے، اور نمازی  گھروں سے وضوکرکے آئیں، معتکفین اللہ کے حضور توبہ و استغفار اورکورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا مانگیں گے۔

The post پابندی نظرانداز، لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33exgdP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...