وزیراعظم کیخلاف جو الزامات عائد کیے ان پر قائم ہوں،بشیر میمن

مٹیاری:  سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف نجی چینل پر انٹرویو میں جو الزامات عائد کئے تھے ان پر میں آج بھی قائم ہوں اور  لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا۔

سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا کہ حکام جوڈیشل انکوائری کرائیں، وفاقی وزرا میرے خلاف مکرجانے کا غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس پر میں کچھ نہیں کہوں گا۔

میڈیا سے  گفتگو میں انہوں نے مزید کہاہے کہ فروغ نسیم ،فواد چوہدری اور دیگر وفاقی وزرا میرے خلاف کتنے ہی بیانات دیں ان کے لیے میں کچھ نہیں کہوں گا، مجھے وزیر اعظم  کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملازمت کے دوران 3 سال ایکسٹینشن دینے سمیت دیگرباتیں ہوئیں لیکن میں نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر تمام پیشکشیں ٹھکرادیں۔

ان کاکہناتھاکہ میری گھی فیکٹری پر چھاپے کے سلسلے میں عدالت جارہے ہیں جہاں انصاف ملے گا، میری جو بھی ملکیت ہے میرے آباؤ اجداد کی دی ہوئی ہے۔ اگر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرانے کا شوق ہے تو پوراکرلے، میں خوفزدہ نہیں ہوں۔

The post وزیراعظم کیخلاف جو الزامات عائد کیے ان پر قائم ہوں،بشیر میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eOAXfP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...