وزیر اعلی خیبر پختونخوا لاوارث یتیم بچے کے مسیحا بن گئے

 پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا لاوارث اور بیمار  بچے کے مسیحا بن گئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بچے کو “زمونگ کور” بھیجنے اور علاج شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچہ انور ولد اکبر علی کا تعلق مردان سےہے اور وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

انور  کے والدین جائیداد کے تنازع پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہوگیا۔ بچے کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث وہ بس اسٹینڈ پشاور میں رہتا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بچے کو جائیداد کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔ محمود خان نے بچے کو کپڑے اور دیگر تحائف بھی دیے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت غریبوں ، لاچاروں کی  مددگار ہے، پناہ گاہ ، کوئی بھوکا نہ سوئے اور دیگر پروگرام غریبوں کی فلاح کیلئے شروع کئے ہیں۔

The post وزیر اعلی خیبر پختونخوا لاوارث یتیم بچے کے مسیحا بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SqRzCZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...