وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال کے علاقے میں پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کورال پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سفاک ملزم نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکارکے ساتھ زیادتی کی تھی۔ گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور اس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزم دن کے وقت جھاڑیاں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا اور خواتین کو بے حوش کرنے کے لئے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا۔ خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیاء چھینے کے بعد فرار ہو جاتا۔
ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے گرفتار کیا اور اس کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
The post اسلام آباد میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 20 خواتین کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vxzWiM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box