اسلام آباد: چیرمین نیب نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چینی سبسڈی لینے والے ہر شخص کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم( سی آئی ٹی) کر رہی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو ہدایت کی کہ تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں تمام صوبوں سے چینی سبسڈی کی تفصیلات معلوم کی جائیں، ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے۔
چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ چینی سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے، غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو قواعد و ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
The post غیر قانونی چینی سبسڈی لینے والے ہر شخص کیخلاف کارروائی ہوگی، چیرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sgPE09
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box