تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم، شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت

 کراچی: این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ این سی او سی نے 15 مارچ سے مزارات اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

The post تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم، شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NtpmJC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...