قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلیے

کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کو 10ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سمٹ2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر 10ایوارڈ زسے نوازا گیا ہے۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق یہ کامیابی این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی بے مثال قیادت اور این آئی سی وی ڈی کے منجمنٹ کنسلٹنٹ کی غیر معمولی کاوشوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جو ہمیشہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج انہی کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کے علاج کے لئے بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر، حیدر اعوان اور عذرامقصود مبارکباد کے مستحق ہیں۔این آئی سی وی ڈی منجمنٹ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ندیم قمر کے نظرئیے کے مطابق پورے صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کی ہسپتالوں اور چیسٹ پین یونٹس کا جال بچھایا گیا ہے، تاکہ ہر دل کے مریض کو امراضِ قلب جدید و مہنگا علاج انہی کے گھروں کے قریب مفت فراہم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ4 سال کے مختصر عرصے میں 10 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتالیں اور 19چیسٹ پین یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جو ادارے کی بے مثال کامیابی ہے۔این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سمٹ 2021 میں این آئی سی وی ڈی کو صحتِ عامہ، طبی تعلیم اور اسکالرشپ منصوبوں، میڈیا سے تعلقات، حفاظتی اقدامات، عوامی خدمت، معاشرے پر مثبت اثرات، سال میں کم ازکم ایک مرتبہ رپورٹ کی تیاری ،بامقصد روابط، جدت اور سوشل میڈیا رابطے والے زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں جن کی تعداد دس بنتی ہے۔

The post قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZNnUEo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...