جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں  کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔

دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور  اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50  سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

 

The post جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aXJiwM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...