کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتارکرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسہراب گوٹھ الآصف اسکوائرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغوابرائے تاوان میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان اختر، فاروق اور بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق 13 فروری کو4 نامعلوم ملزمان نے سفید کرولا کار میں ڈالمیا روڈ سے موٹر سائیکل مکینک محمد عبید کواغوا کیا اور مغوی محمدعبید کے ورثا سے رہائی کےعوض 2 کروڑروپے تاوان کا مطالبہ کیا.
ترجمان نے بتایا کہ 19 فروری کو رینجرزہیلپ لائن1101 پراطلاع ملنے پرپاکستان سندھ رینجرزنے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی اورکنندگان کے محرکات کاجائزہ لیتے ہوئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرمیں کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 اغوا کاروں کوگرفتارکرکے مغوی محمد عبید کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق اغوا کاروں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسےعناصرکے بارے میں اطلاع فوری طورپرقریبی چیک پوسٹ، رینجرزہیلپ لائن 1101 یا رینجرزمددگارواٹس ایپ نمبر 03479001111 پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔
The post رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aNZgd7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box