تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

 لاہور: تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہے ڈسکہ ضمنی الیکشن پرالیکشن کمیشن( ECP)  کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتےہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

یہ خبر بھی دیکھیے: الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔

The post تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dLTzhu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...