اسلام آباد: سینیٹ ویڈیو لیک اسکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا۔
کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔ کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونے والے سینیٹر روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو نوٹس بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
نوٹس کے مطابق سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی میں پیش ہو کر مؤقف دیں، سینیٹرز وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔
The post سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uzz6m8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box