اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بھارہ کہو کی حدود پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام( ف ) کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹے اورشاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پرنس روڈ پر مارکیٹ میں مفتی اکرام اپنے تیرہ سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
ایس پی سٹی عمرخان کا کہناہے واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوحبیب الرحمن نے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ملزمان سے تک پہنچ جائیں گے، واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمدکوثرنے تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں دوٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
ڈی آئی جی نے ایس ایس پی تفتیشی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ تفتیشی ٹیمیں سرزد وقوعہ کے ہر پہلو پر تحقیقات کریں اورحقائق پرمبنی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندرپیش کریں۔
The post جے یو آئی ( ف) کے مقامی رہنما بیٹے اور شاگرد سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b0Jmfv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box