چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ

 اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف فاروقی نے کے الیلکٹ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو کچھ کرنا ہے کریں، نیپرا آپ کے ساتھ ہے، فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے۔

چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

The post چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIYVbq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...