کراچی: الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹہراتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔
قادر مندوخیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا لہٰذا فیصل واوڈاکو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے تاہم اس کا اب تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔
The post فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZGCMnU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box