لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ڈی ایم سے نہیں، مہنگائی ، بے روزگاری اور گورننس کے ایشوز سے خطرہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، پاک فوج 22 کروڑ عوام کی فوج ہے کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں، حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، ہم فوج اور دیگر قومی اداروں کی غیر جانبداری پر یقین رکھتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، پنجاب سے سینیٹ میں حکومت کی 6 اور اپوزیشن 5 سیٹیں بنتی تھیں، حکومت نے طے کیا کہ ہم اضافی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے، ساتویں سیٹ جیتنے کی کوشش کرتے تو ہارس ٹریڈنگ ہوسکتی تھی، قومی اسمبلی میں جو اکثریتی ووٹ لے گا وہ جیتے گا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم سے نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری اور گورننس کے ایشوز سے خطرہ ہے، عمران خان نے یہ چیلنج قبول کئے ہیں وہ اس میں بہتری لارہے ہیں۔
The post حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے، گورنر پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uDWPSg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box