مجلس پر حملے میں 4 افراد کا قتل، اسحاق بوبی اور عاصم کیپری بری

 کراچی: انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ہائی پروفائل کالعدم تنظیم کے کارندوں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو مجلس پر حملے میں 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نمبر 16 نے مجلس پر حملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ سماعت کے دوران مجرم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران مقدمہ استغاثہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے جس پر خصوصی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ہائی پروفائل کالعدم تنظیم کے کارندوں مجرموں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو مجلس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ مقدمہ کے مدعی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں 3 دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق مجرموں پر ناظم آباد کے علاقے میں مجلس پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مجرموں نے 2016ء میں مجلس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

The post مجلس پر حملے میں 4 افراد کا قتل، اسحاق بوبی اور عاصم کیپری بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uAEipY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...